19 اپریل 2013 - 19:30
بوسٹن کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

امریکی شہربوسٹن میں میسا چوسٹس یونیورسٹی میں دھماکہ اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کیمبرج میں میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس کی قریبی سڑک پر ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ  کرکے ہلاک کردیا پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد دھماکے ہوئے،جس کے بعد یونیورسٹی اور ملحقہ ہوسٹل کو خالی کرالیا گیا ہے اور پولیس ذمہ دار افراد کی تلاش کررہی ہے،یونیورسٹی حکام کے مطابق حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں،اور انہوں نے طلباء کو ایمرجنسی صورت حال سے الرٹ رہنےکیلئے خبردار کردیا ہے اور انہیں کلاس روم ،گھرو ں اور ہوسٹلز تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

.....

/169